Ramadan itikaf ki niyat barakat

﷽ 



اعتکاف رمضان


 افظ اعتکاف کا لغوی معنی ٹھہرتا ہے۔ شرعی اصطلاح میں دنیا کے سارے کا روبار چھوڑ کر عبادت
 کی نیت سے مسجد میں ٹھہرنے کو اعتکاف کہتے ہیں اعتکاف بیٹھنے والے کو معتكف اور مقام اعتکاف
 کو معتکف کہا جاتا ہے۔ اعتکاف کی بڑی فضیلت اور ثواب ہے اور بعض نیکیاں جو اعتکاف میں
 بیٹھنے کی کیوجہ سے نہیں کر سکتا مثلا بیمار پرسی ، جنازہ میں شرکت وغیر ہ اعتکاف کی برکت سے
 مختلف کو ان کا بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت محمد ؐ
 نے اعتکاف کرنے والا کے بارے میں فرمایا وہ گنا ہوں سے رکا رہتا ہے اور اسے نیکیوں کا ثواب
 جنہیں وہ نہیں کر سکتا مثل نیکیاں کرنے والے کے ملے گا۔ اعتکاف کی تین قسمیں ہیں:
(۱) واجب اعتکاف یہ ہے کہ آدمی کوئی منت مانے مثلاً یوں منت مانے کہ اگر میں امتحان میں
 کامیاب ہو گیا تو اعتکاف کروں گا یا یہ نیت کرلی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو دوروز کا اعتکاف
 کروں گا تو اب اس پر اعتکاف واجب ہو گیا واجب اعتکاف میں روزہ بھی شرط ہے اگر کوئی شخص
 اس اعتکاف میں یہ بھی نیت کرے کہ میں بغیر روزہ کے اعتکاف کروں گا تب بھی روزہ رکھنا  پڑے گا۔
 کی حد میں رہیں البتہ طبعی اور شرعی حاجت جیسے پیشاب، پاخانہ کے لیے اور ونمو وغیرہ کے لیئے
 چلے جانا درست ہے اعتکاف کرے تو ہر وقت مسجد میں رہے وہیں سوئے وہیں کھائے قرآن مجید
 پڑھتے نفلیں پڑھے تسبیحوں میں مشغول رہے جہاں تک ممکن ہو راتوں کو جاگے اور عبادت
 کرے نماص کر جن راتوں میں شب قدر کی امید ہو ان راتوں میں شب بیداری کا اہتمام
 کرے۔ اعتکاف کرنے والے کا تمام وقت یعنی دن رات کے چوبیس گھنٹے عبادت میں شمار رہتے
 ہیں۔ مختلف گناہوں سے محفوظ رہتا ہے، مختلف فرشتوں سے مشابہ ہوتا ہے کیونکہ اس کے
 چوبیس گھنٹے عبادت میں شمار ہوتے ہیں، اعتکاف کیلئے چونا شرط ہے اور مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے
 اس لیئے مختلف اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔ آداب اعتکاف آداب اعتکاف یہ ہیں: ثوب اور نیکوں کی
 باتیں کرنا، حسب گنجائش و حسب توفیق افضل المساجد میں اعتکاف کرنا، بقدر استطاعت اپنے
 اوقات کو بندگی رب میں صرف کرنا مہنگا نوافل پڑھنا، تلاوت قرآن مجید تغییر اور حدیث
 پڑھنایا ان کی شرح کی کتابیں پڑھنا، علوم اسلامیہ کی صحیح ومستند کتابیں پڑھنا حضورؐ    کی
 سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا حضرت انبیاء کرام کے صحیح واقعات پڑھنا صحابہ ائمہ کرام، اولیاء عظام
 کے حالات و حکایات کے قول وملفوظات و دیگر نصیحت آموز کتا ہیں اور مسائل شرعیہ کی کتابیں
 پڑھنا، پڑھانا بنارسانا اور جعبات سمجھ میں آئے کسی اچھے ومستند عالم دین سے اسکا مطلب معلوم  کر لینا ۔